قرنطینہ مرکز سے 70 افراد فرار، کھانا نہ ملنے کی شکایت
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع نوادا میں کرونا وائرس کے لیے قائم کیے جانے والے ایک قرنطینہ مرکز سے 70 کے لگ بھگ افراد فرار ہو گئے۔ اس مرکز میں ان لوگوں کو رکھا جا رہا تھا جن کے بارے میں کرونا انفکشن سے متاثرہ ہونے کا شبہ تھا۔
مرکز سے بھاگنے والوں نے الزام لگایا ہے کہ وہاں کھانے پینے کا انتظام بہت ناقص تھا اور انہیں ضرورت کے مطابق کھانے پینے کو نہیں مل رہا تھا۔
ایک مقامی ٹیلی وژن چینل نے ہفتے کے روز ایک فوٹیج نشر کی جس میں قرنطینہ میں رکھے جانے والے افراد کو اپنا سامان اٹھائے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا تھا
0 Comments